گڈانی : بھتیجے کو بچاتے ہوئے چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

556

گڈانی کی پہاڑی پر تصویر لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گرنے والے نوجوان کو بچانے کی کوشش میں چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،بھتیجے کو بچا لیا گیا۔

گڈانی پھوکاڑہ بیچ کے پہاڑ پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے سمندر میں جا گرا، جسے بچاتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی اعظم اچکزئی نے سمندر میں چھلانگ لگادی ان کی کوشش سے بھتیجا محفوظ رہا جب کہ وہ خود سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے،

  مقامی خوطہ خوروں کی جانب سےلاش کی تلاش رات گئے تک جاری رہی جب کہ لاش آج صبع باگڑھ کی ساحلی پٹی سے بر آمد ہوئی

اعظم اچکزئی جو کہ انجمن تاجران زرغون روڈ کے صدر تھے رات ہی اہلخانہ سمیت حب پہنچے تھے  ۔

واضح رہے کہ گڈانی سمیت لسبیلہ کے تمام ساحلی پٹی پر نہانے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ ہے