گوادر میں آرمی اہلکار من پسند امیدوار کےلئے ٹھپے لگوارہے ہیں – حمل کلمتی

408

بی این پی مینگل کے رہنما نے  الزام لگایا  کہ اُن کےمخالف اُمیدوار کو پاکستان آرمی کی پشت پناہی حاصل ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی ویڈیو  میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما حمل کلمتی نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے مخالفین کو پولنگ اسٹیشن میں جانے اور غلط ووٹ ڈالنے میں سیکورٹی فورسز مدد کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک بی این پی رہنما کی جانب سے جاری ایک مختصر ویڈیو میں اُنکا کہنا تھا کہ اُنکے مخالف منشیات فروش ہے اور وہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ہے ، جبکہ اُنھیں فورسز کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

بی این پی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈور گٹی میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں اُن کی مخالفین کی ہمشیرہ موجود ہے جو کہ غلط ووٹ ڈلوا رہی ہیں۔

اُنکا مزید کہنا تھا کہ اُنھوں نے ڈپٹی کمیشنر اور دیگر حکام کو بھی اطلاع کر دی کے وہ انتخابات کے عمل کا خود جائزہ  لیں ۔