کیچ، دشت میں فورسز کی چوکی پر حملہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق کیچ کے علاقے دشت میں فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دشت، پڈوک کے علاقے کریم بخش بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی کو راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کر کے نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے بلوچستان کے ضلع کیچ کا علاقہ حالیہ جاری شورش سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنایا جاتاہے ۔ تاہم آج حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔