کیچ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

168

اسکول پر قائم فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بکوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان سنگ آباد کے مقام پر سکول میں قائم ایف سی چیک پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔