کوہلو : پولنگ اسٹیشن کی چھت گرنے سے 2 اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

471

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں پولنگ اسٹیشن کی چھت گرنے سے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی  ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوہلو کے تمبو نامی علاقے میں واقع پولنگ اسٹیشن کی چھت گر گئی۔

 چھت گرنے سے دو ایف سی اہلکار اور دو ایجنٹ زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہا ہے۔واقعہ سے پولنگ کا عمل بھی کچھ دیر کے لیے رک گیا جب کہ کمرے کو صاف کرنے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ سے شروع کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اس حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نواب چینگیز مری کا مقابلہ اپنے ہی بھائی نوابزادہ گزین مری سے ہو رہا ہے