کوئٹہ و کوہلو ٹریفک حادثات، 2 افراد جانبحق

127

کوئٹہ اور کوہلو میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق کوئٹہ اور کوہلو میں مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق اور 2 افرد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوہلو میں ڈی جی خان سے آنیوالی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جانبحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ میں ویسٹرن بائی پاس کے مقام پر ٹرک الٹنے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔