کوئٹہ : لائبریری پر فورسز کا چھاپہ درجنوں طلبا گرفتار

345

کوئٹہ بی ایم سی ہاسٹل لائبریری پر چھاپہ طلباء پر تشدد اور لائبریری نہ آنے کی تلقین ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آج صبح کوئٹہ میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بی ایم سی ہاسٹل کے لائبریری پر چھاپہ مار کر وہاں مطالعہ کرنے والے درجنوں طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرکے قریبی تھانے میں منتقل کردیا ۔

زرائع کے مطابق تھانے میں بھی طلباء کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی انھیں تنبہہ کی گئی کہ آئندہ لائبریری میں مطالعے کےلئے نہ آئیں ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز نے لائبریریوں پر چھاپہ مار کر وہاں موجود کتابوں کو اپنے قبضے میں لیا ہے ۔

اس کے علاوہ تربت شہر میں واقع کتابوں کی دکانوں پر چھاپہ مار کر وہاں سے بلوچی زبان کے کتابوں کو ضبط کیا گیا ۔

تربت کالج کے ہاسٹل میں چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے متعدد کتابوں کو جن میں لاہور سے شائع ہونے والے ڈاکٹر مبارک علی ، عباس جلالپوری ، لینن ، مارکس ، ڈاکٹر چی ، اور دیگر عالمی اور پاکستانی مصنفین کی کتابوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے  ایف سی اہلکاروں نے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ ممنوع کتابیں ہیں ۔