کوئٹہ ؛ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بینرز ہٹا دیئے گئے

472

الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سائز کے علاوہ ہر قسم کے پوسٹرز، پمفلٹ اوربینرز ہٹادئیے گئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق طاہر ظفر عباسی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ , ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کراتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف علاقوں میں درجنوں بل بورڈ ، بینرز ، پمفلٹ کو اتاردیا گیا۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے سختی سے تنبیہ کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہر حالت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سائز کے علاوہ ہر قسم کے پوسٹر ز، پمفلٹ اوربینرز ہٹائے جائیں گے اس کے علاوہ وال چاکنگ اور بل بور ڈز پر بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پابندی عائد کی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے برعکس الیکشن مہم کی مناسبت سے ہر قسم کے تشہیری مہم پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔