کاہان: ریاستی حمایت یافتہ شخص پر بارودی سرنگ حملہ

180

کاہان میں ریاستی حمایت یافتہ شخص پر بارودی سرنگ دھماکہ، نقصانات کی اطلاع۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق کاہان کے علاقے کنربا میں بارودی سرنگ دھماکے میں معروف ریاستی حمایت یافتہ زرخان کے بھانجے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ زرخان ریاستی حمایت یافتہ شخص کے طور پر جانا جاتا تھا، جس پر بلوچ آزادی پسندوں کا الزام تھا کہ وہ آزادی پسند کارکنوں کے اغواء و قتل میں ملوث تھا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل زرخان کو بھی کاہان کے ہی علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔

بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔