چاغی: فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، متعدد ہلاک و زخمی

197

چاغی میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں اہلکار سمیت 4 ہلاک، تین زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق چاغی میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں اور مسلح افرادکے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے علاقے آزاد لانڈھی میں فورسز اور مبینہ مسلح منشیات اسمگلروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپ میں تین اسمگلر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے چاغی اور نوشکی سمیت افغانستان اور ایران سے متصل بلوچستان کے متعدد علاقے منشیات اسمگلنگ کے لیے اہم گزر گاہوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان گزر گاہوں سے ایران اور پھر یورپ تک منشیات منتقل کی جاتی ہے جبکہ بعض ذرائع فورسز پر یہ بھی الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ فورسز منشیات اسمگلروں سے پیسے لیکر انہیں محفوظ راستہ فراہم کرتے ہیں ۔