بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان کی بنی گالہ آمد ہوئی ان کے ساتھ بلوچستان کے 4 رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال، خالدمگسی، اسرارترین اور احسان ریکی بھی وفد میں شامل تھے۔
(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)
چئیر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نےگرم جوشی سےخوش آمدید کہا ہے، پی ٹی ائی اور بی اے پی ایک دوسرے کو وفاق اور صوبے میں سپورٹ کریں گے، بی اے پی اور پی ٹی آئی کی پالیسیاں مشترک ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور وفاق میں پی ٹی آئی کےساتھ چلیں گے اور ہماری یہ حمایت غیر مشروط ہوگی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بی اے پی نےجام کمال کو وزیراعلیٰ نامزدکیا ہے، پی ٹی آئی نے بلوچستان میں وزرات اعلیٰ کے لیے جام کمال کی حمایت کا اعلان کیا ہے چونکہ بی اے پی کی وہاں واضع اکثریت ہے تو وزیر اعلیٰ بھی ان کا ہونا چاہیئے۔
جبکہ ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔