پنجگور و مشکے : پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ اور فائرنگ

187

پنجگور میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ جبکہ مشکے میں فائرنگ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے بوستان میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا جبکہ راکٹ حملے کے بعد  فائرنگ  بھی کی گئی ہے، حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

دریں اثناء مشکے کے علاقے گجر میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم ابھی تک  کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انتخابی امیدوار کی جانب سے لوگوں کوزبردستی پولنگ اسٹیشن لے جایا جارہا ہے۔