پنجگور: مسلح افراد کا ایف سی کیمپ پر حملہ

158

پنجگور میں مسلح افراد کا فورسز کی  کیمپ پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ پر حملہ کیا۔

حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد  کی جانب سے حملے میں چھوٹے بڑے  ہتھیار استعمال کئے گئے جس کی وجہ سے پورا علاقہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، جبکہ علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے جوابی حملے میں مارٹر کے گولے فائرنگ کئے گئے ہیں جن میں سے متعدد گولے عام آبادی پر جا گرے۔