پنجگور: اجتماعی قبر سے لاشیں برآمد

285

پنجگور میں اجتماعی قبر سے 4 لاشیں برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم سے اجتماعی قبر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق پروم کے علاقے درگِ دپ میں لیویز اہلکاروں کو ایک اجتماعی قبر سے چار افراد کی ناقابل شناخت لاشیں ملی ہیں، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں اس سے قبل خضدار کے علاقے توتک سے اجتماعی قبر سے 169 افراد کی ناقابل شناخت لاشیں موصول ہوئی تھیں۔

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دوسرے تنظیموں اور پارٹیوں نے توتک میں اجتماعی قبر سے برآمد ہونے والے لاشوں کو جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی لاشیں قرار دی تھی۔

واضح رہے ان تنظیموں کا موقف ہے کہ بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان کا الزام ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ان افراد کو لاپتہ کرنے یا مار کر پھینکنے میں ملوث ہیں۔