پشتونخوامیپ کا 3 اگست کو دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

154

کوئٹہ: پشتونخوامیپ کا 3 اگست کو دھاندلی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ حالیہ عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی واضح مداخلت تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف 3 اگست بروز جمعہ کوئٹہ سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے اور جلسہ منعقد ہونگے۔

بیان میں عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی واضح مداخلت اور دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے جمہوریت کا ساتھ دیں اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاجی مظاہروں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ انتخابات ملک کی تاریخ کی بدترین دھاندلی اسٹیبلشمنٹ کی واضح مداخلت کے نتیجے میں وفاق میں تحریک انصاف اور صوبہ میں اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی پارٹی کو لایا گیا جس کوکسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا اور جس طرح مختلف حلقوں کے پولنگ بوتھ میں دھاندلی کی گئی اس کی تاریخ میں نذیر نہیں ملتی اور پارٹی اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی ۔