ووٹ دے کر جھالاوان کے عوام کو ہمیں بھی آزمانا چاہے – اسرار زہری

427

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کو نا اہلی ،کرپشن،اقربا پروری اور عوام دشمنی کی وجہ سے پسماندگی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔ووٹ کی صحیح استعمال سے ہی کرپٹ اور مفاد پرست سیاست دانوں کا راستہ روک کر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

پہلی بار جھالاوان کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام کو ہمیں بھی آزمانا چاہے ۔

اسلام ، بلوچیت و بلوچستان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے بلوچستان کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن مہم کے سلسلے میں کھنڈ،سنی،رسول آباد،خیراوہ،سات مرحلہ اسکیم،لطیف آبادسمیت دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میر اسرار اللہ زہری بلوچ نے کہا کہ خضدار پر تین پارٹیوں نے کئی دہائیوں تک باری باری حکمرانی کی لیکن عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز پر چند مخصوص افراد کی اجارہ داری رہی جنہوں نے لوٹ مار کی تاریخ رقم کی۔

جھالاوان کے عوام نے اگر ووٹ کی طاقت سے مذکورہ ٹرائیکا کا راستہ نہیں روکاتو عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوجائیگا اور ہم ترقی کی میدان میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار جھالاوان کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام کو ہمیں بھی خدمت کا موقع دینا چاہےئے اور ہمیںآزمانا چاہےئے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام جیسے آفاقی مذہب کو الیکشن جیسے معمولی مقاصد کے لےئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسلام کی آڑ میں ذاتی مفادات حاصل کی جائیں۔اسلام کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو دھوکہ،پسماندگی اور بد حالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارلیمانی جماعت کا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد کامیابی حاصل کرکے عوام کو ترقی دینا ہوتا ہے لیکن بلوچیت و بلوچستان کے مفادات کی تحفظ کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو نفرت،پسماندگی اور تنازعات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

عوام کو ووٹ اپنی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لے لئے دینا چاہے اور اس امیدوار یا سیاسی جماعت کو دینا چاہے جس نے ماضی میں عوام کے لےئے کچھ کرکے دکھایا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جھالاوان کو سیاست کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔عوام کو یہاں معمولی مفادات سے بالاتر ہوکر سیاسی شعور کی بنیاد پر ووٹ ڈالنا ہوگا۔