نوکنڈی: پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

520

نوکنڈی میں پانی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوکنڈی میں پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

     مزید پڑھیں  –  مستونگ : زمینداروں نے مختلف مقامات پر روڈ بلاک کردیا 

مظاہرہ انجمن تاجران نوکنڈی کے اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے خلاف آئے روز لوگ سڑکوں پر نکل کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔