مچھ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

155

بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا ہے کہ آج شام مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کمپنی اور اسکے سیکورٹی پر معمور فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اس عزم کا عملی طور پر اظہار کرچکے ہیں کہ بلوچ سرزمین پر بلوچوں کے قومی مفادات کے خلاف جاری کسی بھی قسم کے منصوبے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جئیند بلوچ نے کہا کہ بلوچوں کے قومی وسائل کی لوٹ مار ایک ناقابل معافی عمل ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بلوچ قوم کے استحصال کے خلاف مزاحمتی عمل جاری رہے گا۔ ہم چین سمیت دیگر ممالک کے کمپنیوں کو ایک مرتبہ پھرخبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے مرضی اور منشاء کے خلاف پاکستان سے ملکر بلوچ سرزمین پر کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا حصہ نہ بنیں کیونکہ پاکستان کئی سالوں سےبزور بندوق بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بلوچ اس عمل کے خلاف روز اوّل سے مزاحمتی حوالے سے برسرپیکار ہیں اور مستقل میں بھی ا اس لوٹ کھسوٹ میں پاکستان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسطرح کے حملے بلوچ گل زمین کے آزادی تک جاری رہینگے۔