فرنٹیئر کور کیمپ پر راکٹ لانچرو اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا: مرید بلوچ
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے مستونگ کے علاقے اسپلینجی میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے کہا کہ 24 جولائی منگل کے روز سرمچاروں نے اسپلینجی کے علاقے میں ایف سی کیمپ پہ راکٹ لانچر اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، دو راکٹ ایف سی کیمپ کے اندر گر کر زور دار دھماکوں سے پٹ گئے جس سے ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا، حواس باختہ قابض فورس اندھا دھن جوابی فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کرتا رہا لیکن سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے کہا مذکورہ علاقوں میں 15 مئی 2013 کے انتخابات میں سرمچاروں کے کامیاب حملوں میں قابض فورس کے 34 اہلکاروں سمیت دو کرنل بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ان علاقوں میں سرمچاروں کے بہترین حکمت عملی اور کامیاب حملوں سے قابض فورس ووٹ ڈلوانے میں بری طرح ناکام رہا تھا۔ سابقہ الیکشن میں ناکامی کے سبب 25 جولائی کے الیکشن میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوجی اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔
مرید بلوچ نے کہ سرمچار بلوچ قوم کے مدد سے ایک بار پھر قابض ریاست کو شکست سے دوچار کرینگے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔