مستونگ دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

مستونگ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 35 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ۔

598

مستونگ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سراج رئیسانی کے جلسے کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 35 کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان  نواب اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 32 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ، اور زخمیوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سراج رئیسانی انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ کیلئے جارہے تھے، جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔ سراج رئیسانی پر پہلے بھی ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں انکا بیٹا اکمل رئیسانی ہلاک ہوگیا تھا، تاہم وہ خود محفوظ رہے تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے پہلے سراج رئیسانی بلوچستان متحدہ محاذ کے سربراہ تھے، جس کے بارے میں بلوچ قوم پرست حلقوں کا دعویٰ تھا کہ یہ در اصل ایک ڈیتھ اسکواڈ ہے اور سراج رئیسانی پر بلوچ سیاسی کارکنوں کے اغواء و قتل کے الزامات لگتے رہے۔

یاد رہے سراج رئیسانی پر ہونے والے پچھلے حملے، جس میں انکا بیٹا ہلاک ہوا تھا کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ تاہم آج کے حملے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔