قلعہ عبداللہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے نائب صدر زخمی

334

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی)  کے امیدوار انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر مسلح افراد نے فائرنگکی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤداچکزئی زخمی ہوگئے۔

لیویزحکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے پیرعلی زئی میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ داود اچکزئی عوانی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ہیں۔ وہ 2012ء سے مارچ 2018 تک بلوچستان سے سینیٹر تھے۔ ان کے قریبی رشتہ دار انجینئر زمرک اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں، جو واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔