عالمی ادارے پاکستانی مظالم پر عقوبت خانوں سے بازیاب ہونے والے بلوچوں کو بطور گواہ لیں – اسلم بلوچ

370

اقوام عالم پاکستانی فوجی عقوبت خانوں سے بازیاب ہونے والے لوگوں کو ہزاروں افرادکے قتل و غائب کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے بطور گواہ لینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے رہنما اسلم بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں کیا ۔
انہوں نے کہا ہزاروں بلوچوں کے قتل عام اور غائب کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے اقوام عالم کو پاکستانی عقوبت خانوں سے واپس آنے والے بلوچوں کومکمل تحفظ دیکر ان کو بطور گواہ لینا چاہیے ۔

بی ایل اے رہنما نے مزید کہا کہ بغیر کسی جرم کے کئی سالوں تک پاکستانی ٹارچر سیلوں میں اذیت ناک زندگی گزارنے والے اور پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے ورثا اقوام عالم سے انصاف کے متقاضی ہیں۔ کہ وہ بلوچوں کے قاتلوں اور اغواء کاروں کو گرفت میں لائیں

اسلم بلوچ نے آخر میں کہا کہ بلوچوں کو پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اقوام عالم اور انسانی حقوق کے اداروں کو اپنا تاریخی اور قانونی کردار ادا کرنا چاہیے۔