شفیق مینگل کو انتخابی دوروں کیلئے خصوصی فوجی سیکیورٹی حاصل

1272

اورناچ میں جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ شفینق مینگل کا اورناچ میں انتخابی مہم کے حوالے سے پہلا دورہ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق شفیق مینگل نے آج اورناچ کے علاقے میں دورہ اور جلسہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شفیق مینگل کو اورناچ کے دورے پر پاکستانی فوج کی جانب سے بھاری سیکورٹی حاصل تھی۔

واضح رہے کہ بلوچ قوم پرست اور آزادی پسند حلقوں کی جانب سے شفیق مینگل پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

یاد رہے کہ شفیق مینگل مختلف مقدمات میں مطلوب ہے اور اس وقت عدالت میں ان پر 6 لیویز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔