سندھ : شکارپور میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکہ

212

سندھ کے شہر شکار پور میں پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق سندھ کے شہر شکار پور کے قریب مدیجی میں پولنگ اسٹیشن 9 اور 10 کے نزدیک کریکر دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی جبکہ رینجرز اور پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد پولنگ کچھ دیر روکنے کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی۔

دریں اثناء سندھ کے علاقے لاکھاڑو کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ریلوے سلیپرز کو نقصان پہنچا جبکہ ٹریک محفوظ رہی ہے۔

واضح رہے آج لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری کے حلقے این اے 200 میں پی پی کے کیمپ کے قریب کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔