تحریک طالبان پاکستان نے سابق وزیر زراعت اکرام اللہ پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔
ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ٹی جی ایس جی گروپ سے تعلق رکھنے والے استشہادی مجاہد محترم جنید تقبلہ اللہ نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سابقہ وزیرزراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور پر استشہادی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ کئی ساتھیوں سمیت زخمی ہوا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اکرام گنڈاپور دسیوں طالبان کو شہید کرنے کی جرم میں طالبان کو مطلوب تھا اس کے علاوہ اس کے کہنے پر مولوی قطب الدین، قاری اکرام اور کمانڈر ملنگ کو بھی بے دردی سے شہید کیاگیا۔
یاد رہے کہ یہ حملہ ان طالبان شہداء کی انتقام کے سلسلے میں کیا گیا اور ایسے ہی انتقامی کارروائیاں جاری رہیں گے۔
ترجمان نے مذید کہا کہ “ہم ایک بار پھر حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اتنا ظلم کرو جتنا پھر برداشت کرسکو، ہم کسی بھی قیمت پر اپنی شہداء کو بھولنے والے نہیں، وقتاً فوقتاً ہم تمام شہداء کا بدلہ لیتے رہینگے۔