دو اسکول اور ایک ہسپتال پر فورسز کی چو کیاں قائم

193
File Photo

کیچ میں فورسز کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے اسکول اورایک ہسپتال پر چو کیاں قائم

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے دو اسکولوں اور ایک ہسپتال پر فرنٹیئر کور نے اپنے چوکیاں قائم کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوت آباد میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہسپتال اور سرکاری اسکول کو چوکی میں تبدیل کر دیا۔

بعد ازاں کیچ ہی کے ایک اور علاقے تجابان میں بھی اسی طرز پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تجابان سرکاری اسکول کو چوکی میں تبدیل کر دیا ۔

واضح رہےاس سے پہلے گیارہ جولائی کوضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں میناز کے علاقے میں بھی پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ہائی اسکول میں چوکیاں قائم کرکے اسکول کو اپنے کیمپ میں تبدیل کر دیا تھا۔

گذشتہ دو سالوں کے دورانیہ میں بلوچستان کے مختلف دیہی علاقوں خاص طور پر مشکے و آواران اور مکران کے علاقوں میں ابتک درجنوں اسکولوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔