دشت کے مختلف علاقوں میں ایک وسیع فوجی آپریشن کی تیاریاں

178

دشت کے مختلف علاقوں کو پاکستانی فورسز نے گھیر کر سزچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ کیچ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت اور ملحقہ علاقوں میں فورسز ایک وسیع آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے، دشت اور ملحقہ علاقوں کو حصار میں لے لیا ہے اور مختلف علاقوں میں فرنٹئیر کور کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں کاشاپ کور، گورگی کور، مرزا کلگ اور بان سر کے علاقے شامل ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں آنے جانے کے رستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق علاقے میں مواصلات کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ابتک کسی بھی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے اس قبل بھی فورسز کی جانب سے دشت میں سخت اور وسیع نوعیت کے آپریشنز ہوتے رہے ہیں۔ جن میں لاتعداد ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔