دشت: فورسز کی جانب سے دو افراد حراست بعد نامعلوم مقام منتقل

150
File Photo

بلوچستان کے علاقے دشت سے دو افراد کو فورسز نے حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دشت جتانی بازار سے   پاکستانی فورسز نے ایک ساٹھ سالہ شخص سمیت دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت مراد جان ولد محمد اور بلال ولد غفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔