دالبندین : الیکشن جیتنے کی خوشی ، ہوائی فائرنگ سے ایک سالہ بچی زخمی

228

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں الیکشن جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک سالہ بچی زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوزڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز الیکن جیتنے کی خوشی میں ایک قوم پرست پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک سالہ بچی میمونہ زخمی ہوئے ۔

دالبندین کےمحلہ خالق آباد کے رہائشی بلال احمد کی ایک سالہ بچی میمونہ کو دائیں کندھے پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں ۔

ایک سالہ معصوم بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔