خضدار میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ

226

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خضدار میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق آج شام کے وقت بلوچستان کے ضلع خضدار میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، دھماکے سے قریبی عمارتیں لرزگئیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد بھاری فائرنگ شروع ہوگئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔

تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت، مقام اور نقصانات کی اطلاع دی بلوچستان پوسٹ کو موصول نہیں ہوئیں ہیں۔