خضدار: زیدی میں گھر پر فائرنگ، زہری میں دو قتل

537

خضدار کے علاقے زیدی میں مسلم لیگ ن رہنماء کے گھر پر فائرنگ جبکہ زہری میں دو افراد قتل۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقے کند ہاشمی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے علی محمد جتک نامی شخص کو قتل کردیا، جبکہ دوسرے واقعے میں آج صبح رسول بخش سلمانجو نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہں ہوسکی ہیں کہ ان واقعات کی وجوحات کیا ہیں۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے ہی علاقے زیدی میں مسل لیگ ن کے رہنماء محمداظم کے گھر پر رات کے تین بجے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ آج کے ہی روز خضدار شہر میں آزادی چوک پر واقع بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر بم سے حملہ کیا گیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ اتنخابات کی تیاریوں کے دوران بلوچستان بھر میں انتخابی مہم، امیدواروں اور دفتروں پر حملوں میں کافی شدت آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات اور مسلح تنظیمیں – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ