خضدار: اسکول پر قائم فورسز چوکی پر حملہ

172

خضدار اسکول پر قائم فورسز چوکی پر حملہ، متعدد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو موصول اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے کوشک میں پرائمری اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق عام انتخابات کی مناسبت سے فورسز کیجانب سے اسکولوں کو اپنی تحویل میں لیکر چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بم حملے میں فورسز کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور فرنٹیئر کور کے آفیسر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔

واضح رہے آج ہی ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے نورگامہ میں بھی گرلز ھائی سکول پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرلز اسکول نورگامہ کو انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔