خاران: فورسز کا آپریشن، گھروں پر چھاپے

314
File Photo

خاران کے مختلف علاقوں فورسز کیجانب سے آپریشن

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاران کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن اور گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقوں قلعہ محلہ، یاسین گز محلہ، مگیری محلہ، شیروزی، کلان، ہسپتال محلہ، گزی اور گروک میں فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی ہے۔

جبکہ بعض میڈیا ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے کسی قسم کے گرفتاری بابت تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ مہینے بھی فورسز کی جانب سے خاران شہر سمیت مختلف علاقوں تواتر کے ساتھ کئی دنوں تک آپریشن کی گئی تھی، دوران آپریشن فورسز کیجانب سے لوگوں کو زد و کوب کرنے سمیت گھروں میں موجود اشیاء کی توڑ پھوڑ کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

خاران: گزشتہ روز فورسز پر حملے میں زخمی ہونے والی خاتون جانبحق

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ مہینے دوران آپریشن فورسز نے تین افراد قزافی، افتخار اور سہیل قمبرانی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا، بعد میں سہیل قبمرانی بازیاب ہوگیا جبکہ قزافی اور افتخار تاحال لاپتہ ہیں۔