خاران : فورسز اہلکار نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی

331

خاران میں فورسز اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق خاران  شہر میں واقع ہندو محلہ میں ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ اسد اللہ ولد محمد سلیم نامی نوجوان نے خود کو گولی مار دی جس سے وہ کو موقع پر جان بحق ہو گئے ۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی محمد یوسف بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو شیخ زید اسپتال خاران منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق ہندو محلہ میں مامور سیکورٹی گارڈ نے اپنے سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار دی پولیس نے متوفی کے کلاشنکوف کو بھی قبضے میں لے لی.اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دی گئی۔