خاران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، دو افراد جانبحق

253

گزشتہ رات خاران شہر میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان خوفناک تصادم دو افراد جانبحق، متعدد افراد فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے خاران میں مسلح افراد اور فرنٹیئر کور کے مابین خونی تصادم کی اطلاعات ہیں۔

تفصلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ٹوہ ملک روڈ پر مسلح اور پاکستانی فورسز کے درمیان ایک خونریز جھڑپ میں دو مسلح افراد جانبحق ہوگئے ہیں، جن کی شناخت عبدالباری بلوچ اور شکراللہ بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں فورسز کو بھی جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ فورسز کے کم سے کم چھ زخمی اہلکاورں کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے ابھی تک مصدقہ تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹی بی پی نمائندہ خاران کے مطابق جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق مبینہ طور پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ تاہم ابتک کسی بھی مسلح تنظیم نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل خاران میں فورسز اور ان کے مبینہ معاون کاروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس علاقے میں تمام بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمں سرگرم ہیں۔