خاران شہر میں تین روز سے فوجی آپریشن جاری، گھر گھر تلاشی

324

خاران میں تین روز سے فورسز کی جانب سے آپریشن جاری، مختلف گھروں پر چھاپے

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق خاران میں فورسز کی جانب سے گذشتہ تین روز سے آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں آج بازار محلہ اور غریب آباد میں فورسز کیجانب سے گھر وں پر چھاپے مارے گئے جبکہ گذشتہ روز کلّان، بابو محلہ، واپڈا کالونی اور شیلگ کے علاقوں میں بھی فورسز کیجانب سے چھاپے مارے گئے تھے، تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم علاقائی میڈیا ذرائع گرفتاریوں اور مزید گمشدگیوں کا شبہ ظاھر کررہے ہیں۔

واضح رہے خاران شہر اور گردونواح میں مسلسل کئی دنوں سے آپریشن کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق اب تک دو افراد کو فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت محمد قذافی اور سہیل قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔