حوثی باغیوں کا حملہ : بحیرہ احمر سے سعودی تیل کی برآمد عارضی طور پر معطل

567

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے انتہائی بڑے حجم کے حامل دو سعودی آئل ٹینکروں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

بیان کے مطابق اس حملے میں ایک ٹینکر کو معمولی سا نقصان پہنچا۔

ریاض حکومت نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد عارضی طور پر آبنائے باب المندب کی گزرگاہ کے راستے سعودی تیل کی برآمد عبوری طور پر روک دی ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق صورت حال بہتر ہونے پر اس راستے سے تیل کی برآمد بحال کر دی جائے گی۔

حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المسیرہ کے مطابق ان حملوں میں سعودی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔