حب چوکی : ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جانبحق، دو زخمی

1125

حب چوکی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون جانبحق اور دو افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب چوکی میں ڈمپر کے کچلنے سےخاتون جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حب چوکی کے علاقے گجر گوٹھ میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون جانبحق جبکے دوافراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے ڈمپروں کا آبادی والے علاقوں کے بیچ سے گزرنے اور غیر محفوظ طریقے سے ڈمپر چلانے کے خلاف علاقہ مکینوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا مگر ابتک مقامی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی طرح کی کاروائی عمل میں نہیں آسکی ہے ۔

خیال رہے حب ایک صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے شہر کا مرکز ڈمپروں اور دیگر بڑی گاڑیوں کا آماجگاہ ہے، لیکن انتظامی حوالے سے کوئی متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر روڈ حادثوں میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔