بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں پی ٹی آئی کے جلسے پر بم حملہ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوزڈیسک کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حب چوکی میں دوست ہوٹل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے پر بم حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پی ٹی آئی کے کارکنان و امیدور انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ کر رہے تھے۔
دھماکے میں جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں اور الیکشن کے دفتروں پر کئی حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔