تمپ: فورسز کا آبادی پر مارٹر گولے فائر، متعدد زخمی

155

بلوچستان کے علاقے تمپ میں پاکستانی فروسز کیجانب سے فائر مارٹر گولے آبادی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے کوہاڈ میں پاکستانی فورسز نے آبادی پر کئی مارٹر گولے داغے جس سے خواتین و بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فورسز کی جانب سے فائر ہونے والا ایک گولہ ابابگر نامی ایک شخص کے گھر پر گرا جس سے گھر میں موجود چار افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی شناخت چار شمبے، رضیہ ولد محمد، شیخہ ولد واحد، اسرار ولد کیا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ ایک اور مارٹر گولہ محمد نامی شخص کے گھر پر گرا جس سے ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کوہاڈ کے علاقے میں الیکشن کی تیاریوں کیلے چوکی قائم کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے حملہ کیا تھا اور فوج کی جوابی کاروائی میں مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی فورسز کی جانب سے آبادیوں پر مارٹرگولے داغے گئے ہیں جن میں جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ علاقائی لوگوں کے مطابق جب کبھی بھی فورسز پر حملے ہوتے ہیں تو فوج کی جانب سے بلا تفریق عام آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔