تربت و تمپ میں ایف سی و آرمی کیمپ پر بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ

422

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فورسز کی کیمپوں پر بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تمپ کے مین ایف سی کیمپ پر دور مار بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ کیا ۔

جبکہ دوسری جانب تربت کیکن میں قائم آرمی کی کیمپ پر بھی نامعلوم افراد نے بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ کیا ۔

تاہم ابھی تک ان دونوں حملوں میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ تمپ میں آج صبح سے ہی انتخابات کی نگرانی کےلئے ایک طرف جہاں بڑے پیمانے پر زمینی فورسز موجود ہیں وہی دوسری جانب ہیلی کاپٹرز بھی گشت کررہے ہیں