تربت: بی این پی عوامی کے رہنماؤں پر قاتلانہ حملہ

217

بی این پی عوامی کے رہنماؤں احسان شاہ اور اصغر رند پر حملہ، سکیورٹی گارڈ ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تربت میں بلوچستان نینشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماؤں احسان شاہ اور اصغر رند کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید حملہ کیا گیا تاہم دونوں افراد محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء سید احسان شاہ اور میر اصغر رند کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب دونوں رہنماء انتخابی مہم کے سلسلے میں رودبان جارہے تھے تاہم حملے میں دونوں رہنماء محفوظ رہے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات اور مسلح تنظیمیں – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

پارٹی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماء خیریت سے ہیں جبکہ بعض میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں رہنماؤں کی حفاظت پر مامور ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے بی این پی عوامی کے رہنما اور امیدوار برائے پی بی اڑتالیس اصغر رند پر اس سے قبل بھی ان کے گھر پر بم حملہ کیا گیا تھا جس سے گھر کا آدھا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:

خاران : انتخابی دفتر پر دستی بم کا حملہ