بی ایل اے نے کاہان میں ریاستی مخبر اور تربت و تمپ میں فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

228

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کاہان کے علاقے کنرباڑوں میں ریاستی مخبر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج تربت کیکن اور تمپ میں پاکستانی فوجی کیمپوں پر بی ایم12 کے گولے داغے جس سے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کوہاڈ اور رودبن میں پولنگ اسٹیشنز کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں ریاستی نام نہاد انتخابات کی سرگرمیاں بند ہوگئیں۔

جئیند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں انتخابات قبضہ گیر کے قبضے کو استحکام بخشنے کا ایک حربہ ہے، بلوچ لبریشن آرمی ہر اس ریاستی حربے و ذرائع کا مقابلہ کرے گی، جو بلوچ وطن پر قبضے کو طوالت بخشنے کیلئے استعمال ہو۔

ترجمان نے کہا کہ قومی آزادی کے مکمل بحالی تک ہماری اس طرح کی کاروائیاں جاری رہینگی۔