بی ایل اے نے لجے خاران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

363

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے خاران میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے علاقے لجّے میں کل شام فوجی چوکیوں پر راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے ہمارے ساتھیوں نے حملہ کیا، حملے میں دو پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے.

ترجمان نے کہا ہم اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہماری اسطرح کی کاروائیاں حصول آزادی تک جاری رہینگے۔