بی ایل ایف نے کیچ و آواران حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

136

کیچ اور آواران میں فورسز پر حملوں میں چار اہلکار ہلاک کیئے: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 جولائی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں دشت کے علاقے سیاہلو میں بیک وقت پاکستانی فوجی کیمپ کی تین مورچوں پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اورمورچوں کو نقصان پہنچا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ آج ہی آواران کولواہ میں کنیچی آرمی چوکی پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔