بی ایل ایف نے فورسز و انتخابی مراکز پر مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

148

مختلف حملوں میں انتخابی مراکز اور فورسز ہے کیمپ کو نشانہ بنایا: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز و پولنگ اسٹیشن پر مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 25 ریاستی انتخابات کے روز آواران مین آرمی کیمپ پر صبح کے وقت دو بی ایم 12 فائر کیئے جو آرمی کیمپ کے اندر گرے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ آواران ہی کے علاقے پیراندر ندگو میں پولنگ اسٹیشن کو راکٹ سے نشانہ بنایا جس سے موجود فورسز کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکک آواران کے علاقے ذرانکولی فوجی چوکی پر دو راکٹ فائر کیئے جو چوکی کے عقب میں گرئے جس سے چوکی میں موجود فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ مشکے کے علاقے جیبری پولنگ اسٹیشن پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک دو کو زخمی کیا۔
مشکے، تنک کی فوجی چوکی پر سرمچارو ں نے اس وقت حملہ کیا جب چوکی کے پاس پولنگ اسٹیشن بنا کر زبردستی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔اس حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک دو زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلیدہ ریکو پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آواران آرمی کیمپ پر شام کے وقت بی ایم 12 سے پھر حملہ کیا گیا، بی ایم گولہ آرمی کیمپ کے اندر گرا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع کیچ میں مند تلامب اسکول پر قائم پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ضلع کیچ کے علاقے سری کہن میں اسکول پولنگ اسٹیشن کے اوپر آرمی اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسی طرح خیر آباد ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر فوجی اہلکاروں پر حملہ کر کے انکو جانی نقصان پہنچایا جبکہ خیر آباد گرلز اسکول پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا اور تمپ کے علاقے کوشقلات پولنگ اسٹیشن پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل بالگتر کے علاقے سئے پادگ میں فوجی قافلے پر حملے میں ایک صدام نامی شخص زخمی ہوا ہے اور تربت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ آرمی نے اُسے مخبر کے طور پر اپنے ساتھ لیا ہوا ہے۔