بی ایل ایف نے آج مشکے میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

196

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ2 جولائی پیر کے روز بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشکے میں بنڈکی اور تنک کے درمیان پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ حملے میں ایک گاڑی ناکارہ ہوا۔ ناکارہ گاڑی میں سوارتمام فوجی اہلکاروں کی بندوقیں بھی ضبط کر لی گئیں۔

حملے کے بعد تین گن شپ ہیلی کاپٹر مشکے آرمی کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ماضی کی طرح ایک دفعہ پھر حواس باختہ پاکستانی فوج آپریشن کرکے عام لوگوں کو نشانہ بنائے گی۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر حملے کی جگہ پر پہنچ گئی ،مگر اس سے پہلے زمینی فوج کو بھاگنے پر مجبور کرکے سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر2 جولائی ہی کو کولواہ میں شاہ باتیل زیارت کے قریب سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر اْس وقت حملہ کیا جب وہ ایک نئی چوکی تعمیر کرنے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے۔ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔