بی آر اے نے فورسز پر مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

212

کیچ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کر کے تین اہلکار ہلاک کئے: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے تسپ نوک آباد کے مقام پر قائم ایف سی کیمپ کو گرنیڈ لانچروں اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا جبکہ گزشتہ روز ہی ہمارے سرمچاروں نے پنچگور کے علاقے کیلکور کاشت کور کے مقام پر واقع ایف سی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج دوپہر کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار سکول میں قائم ایف سی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہم ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں اور بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔