چینی دارالحکومت بیجنگ میں امریکا کے سفاتخانے کے باہر بم دھماکا ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق عینی شاہدین نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھوویں کے بادل جمع تھے جنہیں عینی شاہدین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی۔
مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاستاکا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اطراف میں بڑی تعداد میں دھواں موجود ہے جبکہ پولیس کی گاڑیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
تاہم جب پولیس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے اپنا ردِ عمل دینے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان اس وقت تجارتی تنازع جاری ہے۔
خیال رہے کہ سفر، تعلیم اور نقل مکانی کے لیے چینی شہریوں کے لیے امریکا ایک معروف جگہ ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 3 مئی کو چین کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم چین کے مفادات سے متضادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
رواں برس امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا تھا۔