بولان : فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری، دس سے زائد افراد گرفتار

134

بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن جاری ۔

دوران آپریشن دس سے زائد افراد گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق گذشتہ دو روز سے بولان کے مختلف علاقوں مارگٹ ، مچھ ، گررو، سیخونی  اور اردگرد کے میدانی و پہاڑی حدود میں بڑے پیمانے کی آپریشن جاری ہے ۔

نمائندے کے مطابق فورسز نے اب تک دس سے زائد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے چند افراد کی شناخت ہوگئی جن میں ناصر مزارانی مری اور وشین کا بیٹا  شامل ہے ۔

علاقے میں مواصلاتی سہولت نہ ہونے والے کی وجہ آپریشن اور گرفتاریوں کی مکمل تفصیل معلوم نہ ہو سکی ۔